#Girlfriend #boyfriend "چاچو! آپ کی آئس کریم پگھل جائے گی، اگر آپ نہیں کھا رہے تو مجھے دے دیں۔" ثمر نے بالاج کو سوچوں میں گم دیکھ کر آئس کریم سے بھرے منہ کے ساتھ پیشکش کی۔ "ندیدے پہلے اپنی آئس کریم تو ختم کرلو۔" بالاج نے اس کے بھرے ہوئے کپ کی جانب اشارہ کیا۔ دونوں اس وقت آئس کریم شاپ پر ایک ٹیبل کے گرد رکھی کرسیوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔ "یہ بھی کھالوں گا اور آپ کی بھی کھالوں گا۔" اسے خود پر پورا یقین تھا۔ "اچھا میری جان کھالینا، لیکن پہلے اپنی آئس کریم پوری ختم کرو، پھر میں ایک اور منگوا دوں گا۔" اس نے ہار مانی۔ "آپ اپنی گل فینڈ (گرل فرینڈ) کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیا؟" ثمر نے اپنا ننھا سا دماغ لڑاتے ہوئے معنی خیزی سے پوچھا۔ جبکہ اس غیر متوقع سوال پر بالاج چند لمحوں کیلئے ہکابکا رہ گیا کیونکہ اسے اتنے چھوٹے بچے سے ایسے سوال کی امید نہیں تھی۔ "یہ گرل فرینڈ کیا چیز ہے؟" وہ انجان بنا۔ "اففو! چاچو آپ کو اتنا بھی نہیں پتا، گل فینڈ لڑکی کو بولتے ہیں، آپ نے وہ گانا نہیں سنا "میں تیرا بوائے فینڈ (فرینڈ) تو میری گل ف...
We are providing you better help in courses and also entertainment. Vuhelp develop assignment solutions, past papers, current papers and final project