Skip to main content

Posts

Showing posts from September 23, 2020

مّخمصّہ

  مّخمصّہ: ۔ شاگرد نے استاد صاحب سے پوچھا مُخمصّہ کیا ہوتا ہے؟ استاد نے ہر ممکن تعریف بیان کی مگر شاگرد مطمین نہ ہوا تو استاد بولے: " کراچی ناظم آباد میں اے او کلینک کے سامنے سڑک پر ایک باپ بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے. اُن کے آگے ایک ٹرک تھا جِس میں فولادی چادریں لدی تھیں ۔ اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھاگ دھڑ اور کٹے ہوئے سر لیکر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے پاس پہنچے۔ ڈاکٹر نے سات آٹھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کٹے ہوئے سر دھڑوں سے جوڑ دیئے۔ دونوں زندہ بچ گئے ۔ دو ماہ تک دونوں باپ بیٹا اِنتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے گھر والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی ۔ دو ماہ بعد وہ گھر آئے تو معلوم ہوا که باپ کا سر بیٹے کے دھڑ پر اور بیٹے کا سر باپ کے دھڑ سے لگ گیا۔ شاگرد بہت حیرت سے یہ داستان سن رہا تھا۔ " مسئلہ یہ پیدا ہوگیا کہ اب بیٹے کی بیوی شوہر کے دھڑ کے ساتھ کمرے میں رہے یا شوہر کے سر کے ساتھ ؟ اگر وہ شوہر کے سر کے ساتھ رہتی ہے تو دھڑ تو سُسر کا ہے ۔۔ کیا ہوگا ۔ اُدھر یہ مشکل کہ ماں اگر شوہر کے سر کے ساتھ ...