Skip to main content

مّخمصّہ

 


مّخمصّہ:
۔
شاگرد نے استاد صاحب سے پوچھا مُخمصّہ کیا ہوتا ہے؟
استاد نے ہر ممکن تعریف بیان کی مگر شاگرد مطمین نہ ہوا تو استاد بولے:
" کراچی ناظم آباد میں اے او کلینک کے سامنے سڑک پر ایک باپ بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے. اُن کے آگے ایک ٹرک تھا جِس میں فولادی چادریں لدی تھیں ۔ اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھاگ دھڑ اور کٹے ہوئے سر لیکر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے پاس پہنچے۔
ڈاکٹر نے سات آٹھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کٹے ہوئے سر دھڑوں سے جوڑ دیئے۔ دونوں زندہ بچ گئے ۔
دو ماہ تک دونوں باپ بیٹا اِنتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے گھر والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی ۔ دو ماہ بعد وہ گھر آئے تو معلوم ہوا که باپ کا سر بیٹے کے دھڑ پر اور بیٹے کا سر باپ کے دھڑ سے لگ گیا۔
شاگرد بہت حیرت سے یہ داستان سن رہا تھا۔
" مسئلہ یہ پیدا ہوگیا کہ اب بیٹے کی بیوی شوہر کے دھڑ کے ساتھ کمرے میں رہے یا شوہر کے سر کے ساتھ ؟ اگر وہ شوہر کے سر کے ساتھ رہتی ہے تو دھڑ تو سُسر کا ہے ۔۔ کیا ہوگا ۔
اُدھر یہ مشکل کہ ماں اگر شوہر کے سر کے ساتھ رہے تو دھڑ بیٹے کا ہے ۔ اگر شوہر کے دھڑ کے ساتھ رہے تو سر بیٹے کا ہے ۔ صورتِحال انتہائی کشیدہ تھی ۔
بیٹا اپنی بیوی کا ہاتھ تھامنا چاہے تو وہ نیک بخت کہتی کہ مجھے ابا جان کے ہاتھوں سے شرم آتی ہے۔ سٗسر اپنی بیوی کے پاس اِس لئے نہیں پھٹکتے کہ بیٹے کے دھڑ اور ماں یعنی اُن کی بیوی میں ابدی حُرمت ہے ۔
کہیں موٹر سائیکل پر جانا ہو تو ایک پریشانی کہ بہو شوہر کے دھڑ کے ساتھ بیٹھے یا سُسر کے سر کے ساتھ ؟ الغرض زندگی اجیرن ہوگئی۔ تمام معمولات ٹھپ ہو گئے۔
ایسے میں کِسی نے مشورہ دیا کہ یوں کیا جائے کہ دونوں اپنی اپنی منکوحہ کو طلاق دیں اور از سرِ نو نکاح کریں تاکہ دھڑ حلال ہوں۔
اگر لڑکے کی ماں طلاق لے تو کِس سے لے؟ بیٹے کے دھڑ سے یا شوہر کے سر سے ؟ اُدھر بہو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ کہ شوہر کے سر سے طلاق لے یا سُسر کے دھڑ سے ؟ بتائیے اب کیا کیا جائے؟"
شاگرد اِس پیچیدہ مسئلے پر پریشان ہوگپا بلکہ کہیئے کہ "مُخمصا" گپا۔۔
شاگرد حیران وپریشان استاد کو دیکھنے لگا ۔ استاد گویا ہوئے:
" بیٹا جی بس یہ جو آپ کی کیفیت ہے نا اُسے " مُخمصہ" کہتے ہیں۔۔۔
۔
#Copied

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

IT Intern (Microsoft Product)

For more discuss and ask question join this group   https://www.facebook.com/groups/143792885956764/ Solved   By : Tahir Siddiqui(Mani) BC-140201235@Vu.edu.pk Job Description We offer Internship in IT 03 months Unpaid internship Responsible for Managing IT Products/Services. Maintains relationships with clients by providing support, information, and guidance. Good presentation skills. Good oral & written communication knowledge of MS Office 50%. Traveling Required Team Work Candidate must have a Motor Bike and laptop. Fresh candidates are encouraged to apply. Job Details Industry: Information Technology ...

cs304 Assimgt 2 2016

Assignment No. 02 Semester: Spring  2016 Object Oriented Programming – CS304 Total Marks: 20 Due Date: July 21, 2016 Objectives: To get a hands on experience of using existing class as base class and implement inheritance. Instructions: Please read the following instructions carefully before submitting assignment: It should be clear that your assignment will not get any credit if: §   The assignment is submitted after due date. §   The assignment is submitted via email. §   The assignment is copied from Internet or from any other student . §   The submitted assignment does not open or file is corrupt. §   It is in some format other than .cpp (Code File). Note: All types of plagiarism are strictly prohibited. For any query about the assignment, contact at CS304@vu.edu.pk Case Study With the technological innovation, th...